نئی دہلی،6اکتوبر(ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کل سے راجستھان کے جیسلمیر اور باڑمیر کی دو روزہ کے دورے پر جائیں گے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان پاکستان سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے
درمیان وزیر داخلہ پاکستان سے متصل سر حد کو سیل کرنے کے بارے میں کل سرحدی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
مسٹر سنگھ پاکستان کی سرحد سے متصل چار ریاستوں راجستھان، پنجاب، گجرات اور جموں و کشمیر کے وزرائے اعلی کے ساتھ جیسلمیر میں ملاقات کریں گے۔